Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

دنیا کو بھارتی فالس فلیگ آپریشن سے آگاہ کررہے ہیں،عمران خان

شائع 06 مئ 2020 03:00pm
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ دنیاکوبھارتی فالس فلیگ آپریشن سے آگاہ کررہے ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کیا  اورکہا  کہ لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں،،بھارت کی جارحانہ چالیں خطےکاامن اورسلامتی تباہ کرسکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرایس ایس اوربی جےپی کی مشترکہ پالیسیاں سنگین خطرات پرمبنی ہیں،عالمی برادری کو بھارتی جارحیت سےپہلےنوٹس لینا ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحانہ چالیں خطےکا امن تباہ کرسکتی ہیں،۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی تحریک بھارت کےظالمانہ اقدامات کیخلاف ہے۔